حکومتِ سندھ کا آغا علی کیلئے خصوصی اعزاز

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

حکومتِ سندھ نے پاکستانی معروف اداکار و گلوکار آغا علی کی فنی خدمات کو سرہاتے انہیں اعزاز سے نواز دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے گورنر سندھ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہاتھوں شیلڈ وصول کرتے اور اجرک پہنتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی اداکار نے اعزاز سے نوازے جانے پر حکومتِ سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہر فنکار تعریف کا حق دار ہے، میری خدمات پر مجھے دیے گئے ایوارڈ پر حکومت کا بے حد مشکور ہوں۔

آغا علی نے اپنے مداحوں، فالوورز اور چاہنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے ڈراموں اور تمام کرداروں کو محبت دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جیو ٹی وی کے سُپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’عشق وے‘ میں ان کے کردار ’شوقی‘ کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے