پاکستان کیلئے کراٹے کومبیٹ 45 میں شاہ زیب رند کی کامیابی فخریہ لمحہ ہے: عمران عباس

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند کی کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں کے فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دبئی میں ہونے والے پاکستان کے شاہ زیب رند اور بھارت کے رانا سنگھ کے درمیان ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے یاد گار فائنل مقابلے کی جھلکیوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے لیے ایک فخریہ لمحہ تھا کیونکہ شاہ زیب رند نے کراٹے کمبیٹ 45 کے فائنل میں شاندار فتح حاصل کی۔

اداکار نے مزید لکھا کہ اس مقابلے میں اپنے قومی ہیرو کی اسپورٹ کے لیے دبئی میں مدعو کیا جانا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا۔

واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں پاکستان کے شاہ زیب رند نے بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے وار کیے جو بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دب کر ہمت ہار بیٹھے جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیا گیا۔

شاہ زیب نے مقابلہ 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے