اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس کرتے ویڈیو وائرل

—فائل فوٹوز

پاکستانی معروف اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل لڑکی بھی سامنے آ گئی ہے۔

سجل علی اور ماہرہ خان سمیت متعدد اداکاراؤں کے بعد اداکارہ ایمن خان کی مشابہہ لڑکی بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ایک پیج پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ہو بہو ایمن خان جیسی دکھنے والی لڑکی کسی شادی پر ڈانس کر رہی ہے۔

اداکارہ ایمن خان سے مشابہہ لڑکی نے نارنجی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان اور ارجن کپور پر فلمائے گئے گانے پر ڈانس کر رہی ہے۔

اس لڑکی کے نین نقشوں کو ایمن خان کے ساتھ اتنا میل کھانے پر انٹرنیٹ صارفین بھی حیران ہیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جس میں صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان سے اتنی تو اُن کی خود کی جڑواں بہن، اداکارہ  منال خان نہیں ملتیں جتنی یہ لڑکی ایمن خان جیسی دکھ رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے