مجھے جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے: سدرہ نیازی
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سدرہ نیازی کا کہنا ہے کہ اُنہیں جلدی شادی کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
سدرہ نیازی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ شادی شدہ ہیں۔
اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اپنی حدود بھول جاتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ بہت سے لوگوں کو یہ بات نہیں معلوم کہ میں شادی شدہ ہوں تو کافی لوگ تنگ بھی کرتے ہیں لیکن میں اپنی زندگی میں خوش ہو تو میں اس طرح کے لوگوں کو نظر انداز کرتی ہوں۔
اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دوسروں کے ساتھ زیادہ گُھلتی ملتی نہیں تھی اس لیے جب میں نے اداکاری کرنا شروع کی تو میری فیملی اور سُسرالی رشتہ داروں کے لیے یہ بات بہت حیران کن تھا لیکن سب نے میرے کام کو سراہا ہے۔