راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پر عادل خان کا بیان سامنے آگیا
بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت پر گرفتاری کے بادل منڈلانا شروع ہوگئے۔
راکھی ساونت پر سابقہ شوہر و بھارتی بزنس مین عادل خان درانی کی فحش ویڈیوز لیک کرنے کا الزام عائد ہے، عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
اس حوالے سے 28 سالہ عادل درانی کا کہنا ہے کہ آج میں بہت خوش ہوں کیونکہ اس کیس میں مجھے انصاف مل گیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ساتھ ضرور انصاف ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن دیکھنے کیلئے ہمیں تین ماہ لگے ہیں، ہم مسلسل اپیل کرتے رہے، جس کے بعد آج ہمیں خوشی کا یہ دن دیکھنے کو ملا ہے۔
عادل درانی نے مزید کہا کہ راکھی ساونت نے 23 اپریل کو اپنی انسٹاگرام ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ یہ رپورٹس جھوٹی اور وہ جلد واپس آجائے گی۔ وہ اس وقت مفرور ہے اور بھارت میں کہیں نظر نہیں آرہیں، اسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب سپریم کورٹ نے بھی حکم دیا ہے کہ راکھی ساونت 4 ہفتوں کے اندر خود کو ممبئی پولیس کے حوالے کردیں اور پھر ضمانت کےلیے درخواست دیں۔
واضح رہے کہ عادل خان درانی نے سابقہ اہلیہ راکھی ساونت پر اپنی فحش ویڈیو لیک کرنے کا الزام عائد کیا تھا، جبکہ دوسری جانب راکھی نے بھی عادل کے خلاف ’ایکسٹرا میریٹل افیئر‘ میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کئی مقدمات بھی درج کروائے ہیں۔
عادل درانی نے دعویٰ کیا تھا کہ راکھی صرف اسے پھنسانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
راکھی ساونت اور عادل خان درانی کی شادی ایک سال تک قائم رہنے کے بعد ختم ہوگئی، جس کے بعد عادل خان درانی نے بھارتی ریئلٹی شو بگ باس 12 کی امیدوار سومی علی خان سے 3 مارچ 2024 کو جے پور میں شادی کرلی۔
اس حوالے سے عادل درانی نے بتایا کہ سومی کے ساتھ میری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزررہی ہے، الحمداللّٰہ سب اچھا چل رہا ہے اور میں بہت خوش ہے اللّٰہ کرے آگے بھی اچھا چلتا رہے۔