کرکٹر فواد عالم کا نیا انداز اداکارہ مایا علی کو بھا گیا

— فائل فوٹو

ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کے اسٹار کرکٹرز ان دنوں امریکا کے دورے پر ہیں۔

گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے لاس اینجلس میں منعقدہ ایک ایونٹ سے ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں کرکٹر لمبے بالوں اور بڑھی ہوئی داڑھی کے ساتھ منفرد انداز میں نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں کھلاڑی نے لکھا کہ ’ایل اے میں ایک زبردست تقریب ہوئی، تقریبات 2009 سے زیر التواء تھیں‘۔

کرکٹر کے اس منفرد انداز نے دیگر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستانی مقبول اداکارہ مایا علی کی توجہ بھی حاصل کرلی۔

اداکارہ نے فواد عالم کی پوسٹ پر ان کے نئے روپ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انداز‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آگ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

مایا علی نے پاکستانی کرکٹر فواد عالم کے نئے روپ سے متاثر ہوکر ان کی پوسٹ پر تبصرہ کردیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

خیال رہے کہ سابق کپتان یونس خان کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی جن میں عمر گل، کامران اکمل، مصباح الحق، عبدالرزاق سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہے۔ امریکا کے دورے پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے