شاہ رخ خان بڑے اسٹار ہونے کے باوجود زمین پر بیٹھ کر چائے پیتے تھے، منیشا کوئرالہ
بالی ووڈ کی اداکارہ منیشا کوئرالہ کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ سے بڑے اسٹار ہیں اور رہیں گے۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں منیشا کوئرالہ نے بالی ووڈ کے تینوں خانز کا موازنہ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو سب سے بہتر قرار دیا ہے۔
شاہ رخ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ مجھے ان کی جو بات اچھی لگتی ہے وہ یہ ہے کہ بڑے اسٹار ہونے کے باوجود فرش پر بیٹھ کر چائے پیتے تھے۔ مجھے ایسے لوگ بہت پسند ہیں جو کامیاب ہونے کے باوجود اپنے آپ کو نہیں بدلتے۔
منیشا کوئرالہ نے کہا کہ عامر خان بہت اچھے اداکار ہیں اور جس انداز میں انہوں نے گزشتہ 10، 15 برسوں میں فلموں میں اداکاری کی ہے اور اپنے لیول کو بڑھایا ہے، تو اس پر ان کی بہت زیادہ تعریف بنتی ہے، کیونکہ وہ ہر فلم میں مختلف ہوتے ہیں اور وہ عامر خان کا نہیں بلکہ اپنا کردار بننے کی کوشش کرتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ سلمان خان ایک اچھے آدمی اور فراخ دل انسان ہیں، وہ بہت زیادہ لوگوں کی مالی مدد کرتے ہیں، مگر وہ اس بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے انہوں نے کینسر کے کئی مریضوں کی مدد بھی کی ہے۔
خیال رہے کہ منیشا کوئرالہ خود بھی کینسر کیخلاف جنگ کامیابی کے ساتھ لڑی ہے۔
اداکارہ نے بالی ووڈ میں تینوں خانز کے ساتھ مختلف فلموں میں کام کیا ہے اور تنیوں کے ساتھ اپنے تجربات بیان کیے، انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ دل سے اور گڈو میں جبکہ عامر خان کے ساتھ اکیلے ہم اکیلے تم اور من میں کام کیا ہے۔
سلمان خان کے ساتھ منیشا کوئرالہ سنگدل صنم میں کام کرچکی ہیں۔
ایک اور انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ تنیوں خانز کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ تینوں عظیم اداکار اور سپر اسٹارز ہیں، مجھے تینوں کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا، کیونکہ یہ بہت اچھے لوگ ہیں۔
منیشا کوئرالہ پہلی مرتبہ نیٹ فلیکس کی سیریز ہیرا منڈی میں نظر آئیں گی، جس میں وہ ملکہ جان کا کردار ادا کررہی ہیں، جو یکم مئی کو ریلیز کی جائے گی۔