سابق وزیر اعظم فرانس فرانسوا فیلون فرضی ملازمتوں میں قصوروارقرار
پیرس( صاحبزادہ عتیق الرحمن) سابق وزیر اعظم فرانس فرانسوا فیلون کو فرضی ملازمتوں کے معاملے میں یقینی طور پر قصوروار پایا گیاہے اور ایک نیا مقدمہ اس کی سزا کا تعین کرے گا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم کو ان کی بیوی کی فرضی ملازمتوں کے کیس میں 2020 میں سزا سنائی تھی ،
سابق وزیر اعظم، جن کی عمر 70 سال ہے، پر عائد پابندیوں کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ، جنہیں 9 مئی 2022 کو اپیل پر چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جس میں ایک سال قید، 375,000 یورو جرمانہ اور دس سال نااہلی بھی شامل ہے، وزیراعظم اور ان کی بیوی کو قومی اسمبلی کو 800,000 یورو ہرجانے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا تھا تاکہ وزیراعظم کی بیوی کو فرضی ملازمت کے سلسلے میں ادا کی گئی تنخواہوں کی پوری رقم واپس کر سکے۔