کے بی سی کی شوٹنگ، امیتابھ کو کھانا گاڑی میں کھانا پڑا

فوٹو بشکریہ امیتابھ بچن/ انسٹاگرام

بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن عکسبندی شروع کردی۔ اداکار نے سیٹ پر اتنا مصروف دن گزارا کہ انہیں کھانا اپنی گاڑی میں کھانا پڑا۔ 

واضح رہے کہ امیتابھ بچن نے کے بی سی کے 15ویں سیزن کے آخری شو پر مداحوں کو خیرباد کہہ دیا تھا، تاہم نئے شو میں وہ دوبارہ جلوہ گر ہورہے ہیں۔ 

انکی واپسی سے متعلق شو کے چینل کا کہنا تھا کہ لوگوں کی محبت امیتابھ بچن کو دوبارہ شو پر کھینچ لائی ہے۔ 

تاہم اب امیتابھ بچن نے شو کے سیٹ پر اپنے پہلے دن کے کام کے حوالے سے بتایا کہ یہ مصروف ترین دن رہا۔ 

بالی ووڈ کے شہنشاہ نے سوشل میڈیا پر سیٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ نکلے تھے کام پر اپنی گاڑی سے، اس کا روپ بن گیا لوگوں کی ذمہ داری سے، نئے سیزن کا کھیل ہونے والا ہے، گھر والوں کے پیار اور محبت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے یہ بھی تحریر کیا کہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی روایتی وقفے کے کام کیا، گاڑی میں کھانا کھایا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے