نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی اپنی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے بیٹی کو ایکٹنگ اسکول میں داخلہ بھی دلوادیا۔
نوازالدین صدیقی بھارت مشہور فنکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلموں میں اقربا پروری کے باوجود اداکاری سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور فلم انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی۔
تاہم اب نواز الدین خود یہ چاہتے ہیں کہ انکی بیٹی شورا صدیقی بھی فلموں کی دنیا میں قدم رکھے۔
ایک انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انکی بیٹی بھی انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکار بنے۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ شورہ اپنے خوابوں کو پورا کرے، وہ 13 سال کی ہے اور پرفارمنگ آرٹس کو آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میں نے اسے ایکٹنگ اسکول میں داخل کروایا ہے، میں چاہتا ہوں کہ اگر وہ پیشہ ورانہ طور پر اداکاری کرنا چاہتی ہے تو وہ ایک تربیت یافتہ اداکارہ بنے۔
نوازالدین نے یہ بھی کہا کہ اداکاری ایک فن ہے، میں ہمیشہ اس کی ہر ممکن مدد کروں گا لیکن صرف اتنا کافی نہیں، یہاں تک کہ میں اسے بہترین اداکاری کے اسکولوں اور ورکشاپس میں لے جاؤں گا۔