آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے؟

تصویر سوشل میڈیا۔

ہالی ووڈ کے سن 1980 اور 1990 کے عہد کے دو بڑے اداکاروں آرنلڈ شوارزنیگر اور سلویسٹر اسٹالون اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف تھے تاہم اسکے باوجود کہ دونوں آپس میں اچھی دوستی کا تذکرہ کرتے وہ ایک دوسرے کے حریف بھی تھے۔

اس حوالے سے آرنلڈ شوارزنیگر نے کہا کہ وہ سلویسٹر کو اپنے لیے خطرہ سمجھتے تھے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں جہاں یہ دونوں ایک پرائم ٹائم شو آرنلڈ اینڈ سلی، حریف، دوست، آئیکونز فار ٹی ایم زیڈ میں بطور مہمان شریک ہوئے اور اپنی پیشہ ورانہ رقابت پر گفتگو کی۔

آرنلڈ شوارزنیگر نے اس موقع پر کہا کہ سلویسٹر نے میرے کیریئر کی ابتدا میں کافی مدد کی، سلویسٹر نے گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب میرے ساتھ آئے تو میں تو فلمی دنیا میں ذہنی طور پر تیار ہوگیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے لیے پیشہ ورانہ خطرے کے باوجود ہم دونوں اچھے انداز میں ملتے تھے، فلم دی ایکسپینڈ ایبلز میں ایک ساتھ کام کرنے والے دونوں اداکاروں نے گولڈن گلوب ایوارڈز کے موقع پر ایک دوسرے پر گل پاشی کی تھی۔ 

77 سالہ سلویسٹر اسٹالون نے اپنا ہالی ووڈ کیریئر 1976 کی فلم راکی سے شروع کیا تھا جبکہ 76 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نے 1982 کی ایکشن ایڈوانچر کونان دی باربیرین سے کام کا آغاز کیا لیکن انہیں شہرت 1984 کی شہرہ آفاق فلم دی ٹرمینیٹر سے ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے