کترینہ کیف کی ساس کو کس موضوع سے چِڑ ہے؟
بالی ووڈ کی باربی ڈول، اداکارہ کترینہ کیف کے شوہر، معروف اداکار وکی کوشل نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی والدہ کھانے کی میز پر فلموں کے موضوع پر بات کرنے سے چِڑتی ہیں۔
وکی کوشل اور سنی کوشل ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور نام ہیں، دونوں بھائیوں نے بڑے پردے پر اپنی ورسٹائل پرفارمنس سے انڈسٹری میں نام پیدا کیا ہے۔
وکی نے بالی ووڈ میں 2015ء کی فلم ’مسان‘ سے ڈیبیو کیا تھا جبکہ دوسری طرف ان کے چھوٹے بھائی نے 2016ء کے کامیڈی ڈرامہ ’سن شائن میوزک ٹورز اینڈ ٹریولز‘ اور ٹی وی منی سیریز کے ساتھ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔
حال ہی میں کوشل برادران نے کپل شرما کے نیٹ فلکس شو، ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی۔
اس دوران دونوں بھائیوں نے اپنے خاندان کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق اور کہانیاں شیئر کیں۔
وکی کوشل نے شو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ وینا کوشل کو فلموں پر بات کرنا بہت پریشان کرتا ہے۔
وکی کا کہنا تھا کہ وہ گھر پر اپنی آنے والی کسی بھی فلم کے اسکرپٹ پر بات نہیں کرتے کیوں کہ اُن کی والدہ کو یہ موضو ع نہیں پسند۔
یاد رہے کہ کوشل خاندان میں صرف وینا کوشل واحد فرد ہیں جن کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے، وینا کوشل کے علاوہ کوشل خاندان کے باقی تمام افراد کا تعلق فلم انڈسٹری کے کسی نہ کسی شعبے سے ہے۔
شو کے دوران وکی کوشل اپنی والدہ سے متعلق بات کرتے ہوئے دلچسپ انکشاف کیا کہ اُن کی والدہ کبھی کبھار فلمی زبان میں بات کرتی ہیں۔
وکی کوشل نے شو کے دوران مزید بتایا کہ اُن کی والدہ اُنہیں ’کتابی انجینئر‘ جبکہ اُن کے چھوٹے بھائی سنی کو ’حقیقی انجینئر‘ کہتی ہیں۔
وکی کوشل نے اپنے اس بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’میں نے انجینئرنگ کی ہوئی ہے پر میری ماں بولتی رہتی ہے کہ تم تو صرف کتابی انجینئر ہو، گھر میں کچھ خراب ہو جائے جیسے کہ اے سی یا ٹی وی وغیرہ، لائٹ تبدیل کرنی ہو یا کوئی تار ٹھیک کرنی ہو تو میری والدہ سنی سے کہتی ہیں کہ بیٹا تو ٹھیک کر دے اور سنی سب ٹھیک کر دیتا ہے۔‘