جھانوی کپور کی فٹنس کا راز ’ڈائیٹ پلان‘ سامنے آ گیا
بالی ووڈ کی ابھرتی اداکارہ جھانوی کپور کی فٹنس کا راز، اُن کا ڈائیٹ پلان سامنے آ تے ہی وائرل ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ کئی عرصے سے وزن اور ضدی چربی کم کرنے کے خواہشمند افراد کی جانب سے ’انٹرمٹنٹ فاسٹنگ‘ کا سہارا لیا جا رہا ہے جس کی بے شمار تعریفوں پر کئی رپورٹس بھی سامنے آ چکی ہیں۔
اب انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ جھانوی کپور بھی خود کو فٹ رکھنے کے لیے انٹرمٹنٹ فاسٹنگ کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے ایک دعوے کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور 8 گھنٹے کھانے اور 16 گھنٹے بھوکا رہنے کی وِنڈو کا استعمال کرتی ہیں جو اُنہیں ناصرف فٹ رکھتا ہے بلکہ اُن کی ورزش کے نتائج کو بھی مزید بڑھا دیتا ہے۔
بھارتی میڈیا ’بالی ووڈ شادیز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ خوبصورت اداکارہ جھانوی کپور ’چیٹ ڈے‘ پر کورین کوزین یعنی کے کورین کھانے کھانا پسند کرتی ہیں۔
جھانوی کپور اسمارٹ اور فٹ رہنے کے لیے ناصرف انٹرمٹنٹ کا سہارا لیتی ہیں بلکہ ان کی روز مرّہ کی روٹین میں ورزش کرنا بھی شامل ہے جو اُن کی متوازن صحت اور زندگی کو فروغ دیتا ہے۔
پر سکون نیند کے بعد جھانوی کپور اپنے دن کا آغاز ایک گلاس گرم پانی، لیموں کے رس اور شہد کے چند قطروں کے ساتھ کرتی ہیں، اس کے بعد وہ روزانہ صبح ناشتے سے قبل ایک چمچ گھی کھاتی ہیں۔
جھانوی کپور دوپہر کے کھانے میں عموماً گھر کے بنے ہوئے سادے کھانے کا انتخاب کرتی ہیں یا پھر مہنگے فوڈ برانڈز سے منگوائے گئے کھانے کو ترجیح دیتی ہیں۔
دوپہر اور رات کے کھانے میں وہ موسمی سبزیوں کے ساتھ روٹی کھاتی ہیں جو کہ گلوٹن فری آتے سے بنی ہوتی ہے۔
جھانوی کپور بھنڈی، پالک اور میتھی جیسی سبزیوں کو پسند کرتی ہیں، وہ اپنے کھانے میں دال کا بھی استعمال کرتی ہیں۔
جھانوی کی روٹین میں رات 10 بجے کے بعد کچھ بھی کھانا منع ہے، وہ رات کا کھانا لازمی طور پر 10 بجے تک ختم کر لیتی ہیں، اداکارہ سے ایک بات منسوب ہے کہ وہ دن کا کوئی بھی کھانا نہیں چھوڑتیں، باقاعدگی سے متوازن اور صحت مند ڈائیٹ لیتی ہیں۔
جس دن جھانوی کپور کا روٹین سے ہٹ کر کچھ مرغن کھانے کا دل چاہتا ہے تو اداکارہ کورین کھانوں کا انتخاب کرتی ہیں جن میں نوڈلز سمیت تیکھے مسالے پر مبنی دیگر غذائیں شامل ہیں۔