اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبر کرائم سیل نے طلب کرلیا

بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ—فائل فوٹو 

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار سنجے دت کو غیر قانونی آئی پی ایل ایپلیکیشن کیس میں سائبر کرائم سیل کی جانب سے طلب کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو رواں ہفتے کے اوائل میں طلب کیا گیا تھا جبکہ اس کیس میں معروف گلوکار و ریپر بادشاہ سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیئر پلے ایپلیکشن پر آئی پی ایل 2023ء کی غیر قانونی نشریات سے متعلق معاملے میں تمنا بھاٹیہ اور سنجے دت کو مہاراشٹرا کے سائبر ڈپارٹمنٹ نے 29 اپریل کو طلب کیا ہے۔

بلاک بسٹر فلم ’باہو بلی‘ کی اداکارہ سے غیر قانونی ایپلیکیشن سے متعلق 29 اپریل کو پوچھ گچھ کی جائے گی جبکہ اداکار سنجے دت نے اس کیس میں محکمے کے سامنے پیش ہونے کے لیے وقت مانگا ہے۔

ان تمام فنکاروں پر الزام ہے کہ انہوں نے آئی پی ایل دیکھنے کے لیے فیئر پلے ایپ کو پروموٹ کیا تھا حالانکہ اس ایپ کے پاس سرکاری نشریاتی حقوق نہیں تھے۔

سائبر ڈپارٹمنٹ کے مطابق فنکاروں کے اس عمل سے سرکاری نشریاتی اداروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے