عرفان خان کے بیٹے کی پوسٹ سے مداح تشویش میں مبتلا
مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
اداکار عرفان خان تقریباً چار برس قبل 29 اپریل 2020 کو انتقال کرگئے تھے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
والد کی چوتھی برسی سے قبل بابل خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک ایسی پوسٹ تحریر کی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔
بابل نے اپنی بوسٹ میں تحریر کیا کبھی کبھی مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں ہار مان کر بابا کے پاس جارہا ہوں۔
عرفان خان کے بیٹے کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اور سوال کیا گیا کہ ’کیا سب کچھ ٹھیک ہے ؟‘
دوسری جانب ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک صارف نے تحریر کیا کہ بابل نے انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ کو 15 منٹ بعد ہی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے، امید ہے کہ بابل خیریت سے ہیں۔