لارا دتہ کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا، بڈھی یا موٹی ہوگئی کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اداکارہ
بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز کمنٹس اور ٹرولنگ سے نبرد آزما ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیبریٹیز کو اکثر اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سال 2000 کی مس یورنیورس نے کہا گو کہ انکی سوشل میڈیا پر بہت بڑے پیمانے پر فالوئنگ نہیں ہے لیکن اسکے باوجود بھی وہ اس قسم کے ٹرولز سے محفوظ نہیں۔
جب ان سے آن لائن ٹرولنگ پر انکے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو 46 سالہ لارا دتہ نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پرستار نہیں رکھتیں، صرف ان سے تعلق رکھتی ہوں جو کہ حقیقی طور پر مجھے فالو کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ وہ ٹرولز اور غیر شائستہ کمنٹس کو درخور اعتنا نہیں سمجھتیں، لوگوں کی اپنی آرا یا انداز ہوتا ہے اور بہت کچھ کہتے ہیں۔
بہت سے لوگ کہتے ہیں، ارے یہ تو بڈھی ہوگئی، ارے موٹی ہوگئی، کیا لوگوں کے یہ کہنے سے میری زندگی میں کوئی فرق پڑے گا؟ یقیناً ایسا نہیں ہے۔ مجھے معلوم ہے اسکے پیچھے کچھ نامعلوم لوگ ہوتے ہیں۔
واضح رہے کہ لارا دتہ ان دنوں اپنی ویب سیریز کو پروموٹ کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ وہ دی جنگل، دی تھرڈ انسٹالمنٹ آف کامیڈی فرنچائز میں اکشے کمار اور نتیش تیواڑی کی راماینا کے ساتھ رنبیر کپور اور سائی پلوی شامل ہیں۔