فرانس، صدر نےقومی اسمبلی تحلیل کردی
پیرس(صاحبزادہ عتیق)قانون ساز ی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 30 جون کو ہوگا۔ اور دوسرا مرحلہ سات جولائی کو ہوگا
آج اتوار 9 جون کو ہونے والے یورپین یونین کے انتخابات میں فرانس میں 49 ملین سے زیادہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، جس میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت RN تیس فیصد سے زائد ووٹ لیکر واضح اکثریت سے پہلے نمبر پر آگئی ہے