حلقہ بیت الادب کے زیراہتمام بارسلونا میں عالمی اردو پنجابی مشاعرہ

بارسلونا(دوست نیوز)حلقہ بیت الادب کے زیراہتمام بارسلونا میں عالمی اردو پنجابی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا،جس کی صدارت قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کی۔عالمی مشاعرہ میں امریکہ ، لندن، پیرس، جرمنی سے شعراٗ اکرام نےشرکت نے، 

مشاعرہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔اور ہدیہ نعت مظہر حسین نے پیش کیا۔نظامت کے فرائض صدرحلقہ بیت الادب رانا نیئر اقبال نے سرانجام دئیے۔ انہوں نے ابتدائیہ میں کہا کہ ہماری تنظیم کا مقصد بیرون ملک ادب اوراردو زبان کی ترویج ہے۔ اور آج کا یہ مشاعرہ سنگ میل ثابت ہو گیا۔

عالمی مشاعرہ میں میاں محمود عامر(امریکہ)محترمہ فرزانہ فرحت صاحبہ(لندن)محترمہ طاہرہ رباب صاحبہ (جرمنی)شفیق مراد شفیق(جرمنی)کامران شفیق(پیرس)اورمحمود احمد راہی(پیرس)سے شرکت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے سامعین کو محظوظ کیا۔اورخوبصورت شاعری پر حاضرین نے دل کھول کر شعراء کو داد دی۔

مقامی شعرا ارشد نذیر ساحل،ارشد اعوان، نیئر اقبال نجمی،رؤف آرائیں، راج کمار،شبیر گلو، شہباز جامی،اشفاق احمد،میاں عمران تبسم اور دیگر شامل ہیں،جنہوں نے اپنی اردو اور پنجابی میں غزلیں، نظمیں سنا کر خوب داد وصول کی۔

جنرل سیکرٹری حلقہ بیت الادب نئیر اقبال نجمی نے مشاعرہ میں آنے والے تمام شعرا اور حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا تعاون اسی طرح رہا تو ہماری تنظیم اردو ادب کے لئے اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ تارکین وطن میں اس وقت ایک معیاری ادب تخلیق ہورہا ہے، جسے سرپرستی کی ضرورت ہے۔

 قونصل جنرل مراد علی وزیر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ادبی پروگرامز کو اپنی استطاعت کے مطابق پرموٹ کریں، میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں اردو ادب کے لئے سجائی گئی محفل میں ضرور شرکت کروں،اور شاعروں کی حوصلہ افزائی کروں ،انہوں نے کہا کہ شاعر معاشرے کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں دنیا میں اٹھنے واکی انقلابی تحریکوں کو ہمیشہ انہوں نےاپنے الفاظ جذبات سے جلا بخشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی نظریاتی شاعری ہورہی ہے ،شاعروں نے معاشرے کو بنانے اور سنوارنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج کے اس ماحول میں بھی ایسی ادبی محافل کی اشد ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے