نیویارک کے مشہور اور سیاحوں سے کھچا کھچ بھرے ٹائمز اسکوائر میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا ،جب ایک خاتون دونوں ہاتھوں میں چاقو لہراتے ہوئے گھومتی اور راہگیروں پر حملہ کرتی رہی۔
خاتون نے پیر کو مقامی وقت کے مطابق اس چوک میں دو افراد کو چاقو کے وار سے زخمی کیا، جن میں سے ایک بعد میں دم توڑ گیا، جبکہ پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور خاتون کو ہلاک کردیا۔
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے پریس کانفرنس میں دونوں متاثرین کے بارے میں بتایا اور کہا کہ دوسرے زخمی کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔
نیویارک پولیس کمشنر جیسیکا ٹیش نے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت 49 سالہ پامیلا سیسنروس کے نام سے ہوئی ہے، جو کوئنز کی رہائشی اور ذہنی صحت کے مسائل کا شکار بتائی جاتی ہے۔
ان کے مطابق خاتون نے اپنے بیگ سے دو چاقو نکالے اور دن دہاڑے راہگیروں کو دھمکانا شروع کردیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے پہلے 68 سالہ شخص کے قریب جاکر اس کے پیٹ میں چاقو مارا۔ تقریباً 20 سیکنڈ بعد اس نے 32 سالہ خاتون پر حملہ کرکے اس کے پیٹ میں بھی چاقو گھونپ دیا۔ دونوں حملوں میں زخمی ہونے والی 32 سالہ خاتون بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو چاقو پھینکنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔
پولیس کمشنر جیسیکا ٹیش کے مطابق اہلکاروں نے حملہ آور سے چار منٹ تک بات چیت کی اور متعدد بار اسے دونوں چاقو پھینکنے کے احکامات دیے۔
میں تم دونوں کو قتل کرنا پسند کروں گی
تاہم حملہ آور خاتون نے دونوں چاقو پھینکنے سے انکار کرتے ہوئے کہا: میں کچھ نہیں پھینکوں گی، میں تم دونوں کو قتل کرنا پسند کروں گی۔ اس کے بعد پولیس کو اس پر فائرنگ کرنا پڑی۔پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قبل اہلکاروں نے اسے قابو کرنے کے لیے بجلی کا جھٹکا دینے والی گن (Taser) بھی استعمال کی، تاہم یہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔
ادھر مقامی میڈیا PIX11 سے بات کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ مشتبہ خاتون کے دونوں ہاتھوں میں چاقو تھے۔ پولیس نے اس پر ٹیزر گن استعمال کی، لیکن اس کے بعد وہ پولیس اہلکاروں کی جانب لپکی۔نام ظاہر نہ کرنے والے عینی شاہد نے کہا: پولیس نے اس پر دو گولیاں چلائیں
