بارسلونا (پ ر) پاکستان تحریک انصاف اسپین کی تنظیم سازی کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کے زیرِ اہتمام ایک اہم تنظیمی و مشاورتی اجلاس زیر صدارت محمد شہباز ملک صدر پی ٹی آئی اسپین پنجاب شنواری ریسٹورنٹ، بیرنیدہ بیسوس، بارسلونا میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کی منتخب قیادت، مختلف عہدیداران، سینئر رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت سید توقیر حسین شاہ نے حاصل کی، جبکہ قمر بٹ جاتریا نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
اجلاس میں نظامت کے فرائض سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اسپین چوہدری عبدالصبور نے ادا کیے-

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین جن میں محمد شہباز ملک صدر پی ٹی آئی اسپین، چیئرمین ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی اسپین سید ذوالقرنین شاہ،سابق صدر شہزاد اصغر بھٹی، نائب صدر پی ٹی آئی اسپین پروفیسر زوبیہ طاہر راجہ،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اسپین رانا اختر،سید توقیر شاہ،سید فخرعباس شاہ،حکیم۔اظہر محمود اور دیگر نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال، بانی چیئرمین عمران خان کی قیدِ تنہائی، پارٹی قیادت اور ہزاروں کارکنان کے خلاف جاری مبینہ سیاسی انتقامی کارروائیوں، ظلم و بربریت اور بنیادی جمہوری و انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان مشکل اور نامساعد حالات کے باوجود اپنے قائد عمران خان اور پارٹی کے نظریے کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

27 ستمبر کو بارسلونا میں عظیم الشان احتجاجی مارچ کا اعلان
اجلاس میں پاکستان سے دی جانے والی 27 ستمبر کے احتجاجی لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف اسپین کی جانب سے بھی اسی روز بارسلونا میں ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا۔

اعلان کے مطابق احتجاجی مارچ پلاسہ اونیورسیتات سے پلاسہ کاتالونیا تک نکالا جائے گا، جس کا مقصد پاکستان میں جاری سیاسی صورتحال، عمران خان اور دیگر سیاسی قیادت کی رہائی، جمہوری حقوق اور بنیادی انسانی حقوق کے مطالبات کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
پی ٹی آئی اسپین کی قیادت نے اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، پارٹی کارکنان، عہدیداران اور عمران خان کے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ 27 ستمبر کے احتجاجی مارچ میں بھرپور شرکت کریں اور پاکستان میں جاری جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں۔

تنظیم سازی کے دوسرے مرحلے میں اہم ذمہ داریوں کے نوٹیفکیشن جاری
اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف اسپین کی تنظیم سازی کے دوسرے مرحلے کے تحت کاتالونیا ریجن سمیت مختلف تنظیمی عہدوں اور ذمہ داریوں کے لیے نئے ساتھیوں کو ذمہ داریاں سونپنے کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔
نئی تنظیمی ذمہ داریاں حاصل کرنے والے عہدیداران کے جاری نوٹیفیکیشنز کے مطابق
ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی اسپین کی تشکیل بھی عمل میں لائی گئی، جس میں درج ذیل عہدیداران شامل ہیں

سید ذوالقرنین شاہ — چیئرمین ایگزیکٹو کونسل
چوہدری قاسم رفیق جھکڑ — ممبر ایگزیکٹو کونسل
سید شبیر حسین شیرازی — ممبر ایگزیکٹو کونسل
شہزاد اصغر بھٹی — ممبر ایگزیکٹو کونسل
رانا احسن اقبال — ممبر ایگزیکٹو کونسل
میاں شاہد حمید آرائیں— ممبر ایگزیکٹو کونسل
سید جنید شاہ — ممبر ایگزیکٹو کونسل
سہیل مظفر رانجھا _ ممبر ایگزیکٹو کونسل
محمد اسلم گورسی — ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری قمر شہزاد ناگرہ — ممبر ایگزیکٹو کونسل
عنصر اقبال چوہدری — ممبر ایگزیکٹو کونسل
علی احمد خان — ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری پرویز اختر — ممبر ایگزیکٹو کونسل
میاں عرفان سجاد — ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری مستنصر نعمانی — ممبر ایگزیکٹو کونسل
نوید فاضل بیگا — ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری عصمت اللہ دھوتڑ — ممبر ایگزیکٹو کونسل
پروفیسر مشتاق احمد — ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری ضیاء اعظم دھوتڑ— ممبر ایگزیکٹو کونسل
چوہدری امتیاز احمد — ممبر ایگزیکٹو کونسل
احسان وہاب خان — ممبر ایگزیکٹو کونسل
اس کے علاوہ ریجن کاتالونیا اور نیشنل باڈی کے نوٹیفکیشن کے مطابق
پروفیسر زوبیہ طاہر راجہ– نائب صدر پی ٹی آئی اسپین
چوہدری ظہیر احمد عاطف — صدر پی ٹی آئی کاتالونیا
سید توقیر شاہ — سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کاتالونیا
سید فخر عباس شاہ – نائب صدر پی ٹی آئی اسپین
پرویز اختر — نائب صدر پی ٹی آئی کاتالونیا
ظہور کمبوہ کمبوہ — جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کاتالونیا
محمد طالب گورسی — ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کاتالونیا
محمد علی ہنجرہ — انفارمیشن سیکریٹری پی ٹی آئی کاتالونیا
باسط علی راجہ — سوشل میڈیا سیکریٹری پی ٹی آئی کاتالونیا
سیکریٹری یوتھ ونگ پی ٹی آئی اسپین قمر بٹ جاتریہ
سیکریٹری یوتھ ونگ پی ٹی آئی کاتالونیا ریجن ہنزلہ عرفان چیمہ
تنویر حسین — سوشل میڈیا سیکریٹری پی ٹی آئی اسپین کو مختلف عہدوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے گے ہیں-
پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت اور اجلاس کے شرکاء نے تمام نئے عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی دستور، نظم و ضبط اور تنظیمی اصولوں کے مطابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں گے اور پارٹی کو اسپین بھر میں مزید منظم، متحرک اور مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مقررین نے کہا کہ تنظیم سازی کا دوسرا مرحلہ پی ٹی آئی اسپین کو نچلی سطح تک مزید فعال کرنے، کارکنان کو منظم کرنے، نئے لوگوں کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے اور پارٹی کے پیغام کو اسپین کے مختلف شہروں اور علاقوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی اہم ہے۔
6 ستمبر کو آزاد کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی
اجلاس میں 6 ستمبر کو آزاد کشمیر میں جاری بنیادی حقوق کی تحریک کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی ریلی میں پاکستان تحریک انصاف اسپین کی بھرپور شرکت کا بھی اعلان کیا گیا۔
پی ٹی آئی اسپین کی قیادت نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عہدیداران اس ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اور آزاد کشمیر کے عوام کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حقوق کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے۔
عشائیے کا اہتمام، میزبانوں کا شکریہ
اجلاس کے اختتام پر چوہدری قاسم رفیق جھکڑ، سابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی اسپین اور ممبر ایگزیکٹو کونسل پی ٹی آئی اسپین، کی جانب سے اجلاس میں شریک تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت نے اس خوبصورت میزبانی پر چوہدری قاسم رفیق جھکڑ، ان کے بڑے بھائی چوہدری شفیق جھکڑ، سینئر رہنما پی ٹی آئی اسپین، اور ان کے بزنس پارٹنر رانا احسن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ان کی محبت، تعاون اور خلوص کو سراہا۔
اجلاس کے اختتام پر پاکستان تحریک انصاف اسپین کی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے تمام منتخب عہدیداران، ذمہ داران اور کارکنان باہمی اتحاد، تنظیمی نظم و ضبط اور مشاورت کے ساتھ پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
