ننکانہ صاحب سے بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات مل گئے

ننکانہ صاحب کے حلقہ این اے 112 کے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے۔ 

اعجاز احمد شاہ کو آزاد حیثیت سے مور کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب کو شیر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے رائے شاہجہان بھٹی کو تیر اور ایم کیو ایم کے آغا محمد علی کو پتنگ کا نشان الاٹ ہو گیا ہے۔

پی پی 135 سے بھی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں۔ 

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ جمیل حسن گڈ خان کو لیپ ٹاپ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے جبکہ  مسلم لیگ نواز کے آغا علی حیدر کو شیر کا نشان دے دیا گیا ہے۔

رائے ولایت کھرل پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر سے انتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ آزاد امیدوار رانا ذوالقرنین کو گھڑیال کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا ہے۔

رائے اسلم کھرل آزاد حیثیت سے حقے کے انتخابی نشان سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے