دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق
بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن جاں بحق ہوگئے۔ کوئٹہ سے چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کان کنوں کا تعلق افغانستان سے تھا۔ چیف مائنز انسپکٹر کا مزید کہنا تھا کہ کوئلے کی کان کو مناسب سہولیات نہ ہونے پر سیل کیا گیا تھا۔
چیف مائنز انسپکٹر نے کہا کہ کوئلے کی کان کا مالک غیر قانونی طور پر کان کنی کر رہا تھا۔