مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کا ساتھی گرفتار

کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھی کو گرفتار کرلیا، ملزم پڑوسی ملک کی خفیہ ایجنسی کیلئے ریکی کرتا تھا۔

انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ کراچی میں سی ٹی ڈی سیل نے حساس ادارے کےساتھ مل کر سولجر بازار میں کارروائی کی جس کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم نے شہر کی اعلیٰ شخصیات کو قتل کرنے کیلئے ریکی مکمل کرلی تھی۔

ملزم سید مہدی ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرنے کے بعد انفارمیشن اپنے گروپ کو دیتا تھا۔ انفارمشین کی بنا پر گینگ کے کارندے ٹارگٹ کلنگ کرتے تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزم کا گروہ مفتی تقی عثمانی پر حملے میں ملوث رہا ہے، گرفتار ملزم گروہ کیلئے اسلحہ گھر میں رکھنے اور ضرورت پڑنے پر ترسیل کر کام کرتا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے