کوئی کسی بھی پریشانی میں ہے، گورنر ہاؤس آجائے، کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہر پریشان شخص گورنر ہاؤس آجائے، جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہ کی جائے تو گورنر ہاؤس سے رابطہ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص کسی بھی پریشانی میں ہے، وہ گورنر ہاؤس آجائے، ہم فرقوں، قوموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹ گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ جب تک شعور پیدا نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے، اگر ملک کےلیے اچھا کیا ہوتا تو آئی ایم ایف کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو ایسے لوگوں کو ووٹ دیں جو آپ کے لیے کام کر سکیں، یہ آپ پر منحصر ہے کہ آئندہ 5 سالوں کے لیے راحت چنتے ہیں یا مسائل۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے