انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرنا نواز شریف کا لیول نہیں، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرنا نواز شریف کا لیول نہیں ہے۔
پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کا یہ لیول نہیں کہ انڈر ٹریننگ سے مکالمہ کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول انڈر 19 کا کھلاڑی ہے ان کے والد کہہ چکے ہیں کہ ابھی اس کی تربیت ہو رہی ہے۔
احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے پارٹی قائد کا نام احترام سے لینے کی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی زبان ٹھیک نہ کی تو جواب دینا جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ کے قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر آکر ملکی مسائل سے متعلق مناظرے کا چیلنج دیا تھا۔