پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

—فائل فوٹو

پاکستان میں اسکول سے باہر بچوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ ہو گیا۔

اس حوالے سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2 کروڑ 62 لاکھ کے قریب بچے اسکول سے باہر ہیں۔

پی آئی ای نے کہا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 11 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ سندھ میں 70 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 36 لاکھ سے زائد بچے اور بلوچستان میں 31 لاکھ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، اسلام آباد میں تقریباً 80 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اسکول جانے کی عمر کے 39 فیصد بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں۔

2016-17ء میں اسکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 44 فیصد تھی، 22-2021ء میں 39 فیصد بچے تعلیم سے محروم تھے، ہائر سیکنڈری سطح پر 22-2021ء میں 60 فیصد بچے اسکول سے باہر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے