پی ٹی آئی کی کارکنان پر حملے کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست، ایف آئی آر بھی درج

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنان پر حملے کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کروا دی، واقعے کی ایف آئی آر بھی درج ہوگئی۔

ہفتے کی شب پی ٹی آئی ورکرز پر حملے کے خلاف تحریک انصاف کے کارکنان کراچی کے الیکشن کمیشن آفس پہنچے، جہاں احتجاجی درخواست جمع کروائی۔

درخواست میں بتایا گیا کہ این اے 248 ضلع وسطی میں تحریک انصاف کے کارکنان پر متحدہ کے 100 سے زائد کارکنوں نے حملہ کیا جس سے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان شدید زخمی ہوگئے۔

 الیکشن کمیشن آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری جنرل سندھ علی پلھ نے کہا کہ متحدہ کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے، حملے میں کچھ نقاب پوش افراد بھی تھے جو ہمارا مینڈیٹ چرانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق سب اچھا ہے لیکن زمینی حقائق مختلف ہیں۔

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کےساتھ سختی سے نمٹیں گے اور متاثرین کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے