بارسلونا/عالمی مبلغ قرآن صدارتی ایوارڈ یافتہ فخرالقراء قاری نیشنل اسمبلی و پاکستانی ٹیلی ویژن ایوارڈ یافتہ ہلال امتیاز تمغہ ستارہ امتیاز حسن کارکردگی قاری سید صداقت علی شاہ کی معروف بزنس مین اور یورپ میں پاکستانی کھیلوں کے سفیر چوہدری عزیز احمد امرہ کے دفتر آمد

ویلفئیر قونصل چوہدری سالک محمود گوندل،چوہدری عزیزاحمد امرہ،چوہدری صابر اختیار تارڑ اور دیگر نے خوش آمدید کہا۔
قاری سید صداقت علی شاہ نے چوہدری عزیز احمد امرہ کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارک باد دی۔اور کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی چوہدری عزیز امرہ کی تمام جائز خواہشات اور دعاؤں کو قبولیت کا شرف بخشے۔ اس موقع پر چوہدری عزیز امرہ نے دوستوں کو آب زم زم اور کھجوروں سے تواضع کی اور ان کی محبت کا شکریہ ادا کیا

قاری سید صداقت علی شاہ نے دعا کی کہ اللہ سبحانہ تعالی چوہدری عزیز احمد انرہ کا کاروبار میں ترقی عطا فرمائے،حاسدین کے حسد سے بچائے اور رزق حلال کمانے کی توفیق عطا فرمائےدعا کی کہ اللہ سبحانہ تعالی پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے۔

آخر میں میزبان چوہدری عزیز احمد امرہ نے قاری سید صداقت علی شاہ اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ دوستوں کی محبت ہے کہ آپ نے ناصرف وقت دیا بلکہ ہمارے دفتر تشریف لائے اور ہماری عزت افزائی کی جس پر میں آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں

