سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی تعیناتی کا انکشاف

وفاقی کابینہ اجلاس میں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باوجود سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے۔ 

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پاکستان سافٹ ویئر ایکپسورٹ بورڈ علی رضا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر سمری کابینہ میں پیش کی گئی، وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی۔ 

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری حاصل کی گئی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کوششوں کے باوجود علی رضا کی سیکیورٹی کلیئرنس نہ ہوسکی۔

12 اپریل 2023 کو کابینہ نے علی رضا کو سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، 19 اپریل کو نوٹیفکیشن ہوا۔ 23 مئی کو جوائننگ دی، آفیشل کام کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

وفاقی کابینہ کی ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی کو قائم مقام سی ای او تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے