بارسلونا(دوست نیوز)اٹلی میں پہلا تاریخ سازآل یورپ شاندار نیزہ بازی فیسٹیول ہونے جارہا ہے،جو زیرسرپرستی ممتاز بزنس مین میاں عمران یونس اور منتظم حاجی چوہدری صفدر علی میکن، چوہدری فہیم خالد آف فتح پور ہیں

بریشیا اٹلی میں ہونے والے نیزہ بازی فیسٹیول میں بارسلونا سے رائل فالکن ہارس رائڈنگ کلب سپین بھر پور حصہ لے گا،ان خیالات کا اظہار سرپرست اعلی کلب محمد طارق خان نے کیا ۔
رائل فالکن ہارس رائڈنگ کلب کے معروف انٹرنیشنل شاہسوار چوہدری عبدالرحمٰن کھڑاک نے خان نواب ریسٹورنٹ گورک بادالونا میں عشائیہ تقریب سے ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہماری تیاری مکمل ہے اور بھر پور انداز میں میدان میں اتریں گے،انہوں نے کہا کہ شاہسواروں کے حوصلے بلند ہیں

عشائیہ تقریب نیں شاہسواروں میں چوہدری زبیر احمد کھڑاک،حافظ یاسر شیخ،چوہدری اشفاق کھڑاک،انٹرنیشنل رائیڈر چوہدری جنید کھڑاک،چوہدری خلیل احمد کھڑاک بانی رائل فالکن گروپ ،ثاقب علی کھڑاک شامل ہیں

ڈائریکٹر خان نواب ریسٹورنٹ اعجاز مغل نے کہا کہ ہمارا بھرپور رائل فالکن ہارس ڑایڈنگ کلب کے گھڑ سواروں کے ساتھ ہمیشہ رہے گا۔
