موجودہ حالات میں ملک کو آصف زرداری کی ضرورت ہے، مراد علی شاہ

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو آصف علی زرداری کی ضرورت ہے۔

سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اس بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے، پی پی مرکز میں آزاد لوگوں کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اس وقت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، وہ تو ایک ہاری ہوئی جماعت نظر آرہی ہے۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ کراچی کا میئر پیپلز پارٹی کا ہے، اب بھی کراچی سے ہم جیتیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں جو ملوث ہیں، ان کے ساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوگا، بلے کا نشان نہ ملنا پی ٹی آئی کی اپنی غلطی سے ہوا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم سے بھی تلوار کا نشان چھینا گیا تھا مگر ہم نے رونا دھونا نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے