این اے 44 ڈی آئی خان کے ریٹرننگ افسر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان کے ریٹرننگ افسر (آر او) پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آر او پر اختیارات سے تجاوز کا الزام ثابت ہوا، آر او نے اپنے حلقے کے ایک امیدوار کا انتخابی نشان بلاجواز تبدیل کیا۔
ترجمان کے مطابق کمیشن نے ریٹرننگ افسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو تبدیل کردیا، جبکہ آر او کےخلاف الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی 6 روز میں رپورٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید گلفام عباس شاہ این اے 44 ڈی آئی خان کے نئے ریٹرننگ افسر تعینات کردیے گئے۔