بارسلونا(رضوان کاظمی)اٹلی میں فیشن ملبوسات کے شعبے میں کامیابی کے بعد پاکستان کے معروف برانڈ کاسا میراری نے اسپین کے شہر بارسلونا میں بھی اپنے نئے اسٹور کا افتتاح کر دیا۔
بارسلونا کے معروف علاقے Carrer de Pau Claris 159، 08037 Barcelona میں قائم کاسا میراری اسٹور کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جبکہ نئے کاروباری منصوبے کی ترقی، کامیابی اور برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں فرانس، اٹلی اور اسپین سے تعلق رکھنے والی پاکستانی اوورسیز کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانوں کا کاسا میراری اسٹور کے عملے کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تقریب میں فرانس سے وحید انور گھمن، عبدالرحمان تارڑ اور سید رخسار عباس شاہ، اٹلی سے معروف بزنس مین محمد رضا ساہی جبکہ اسپین سے چوہدری گلریز احمد رانجھا، چوہدری سلطان رانجھا، چوہدری تبریز رانجھا، محمد آصف بٹ، محمد نعیم اختر ڈنگہ، صابر تارڑ، چوہدری عاصم، چوہدری معظم، چوہدری حسین موسیانہ، چوہدری مظہر تارڑ، یاسر گوندل، شعیب ساہی اور منظر بوسال سمیت کمیونٹی کی دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اسٹور میں مردوں اور خواتین کے لیے جدید یورپی اسٹائل کے ملبوسات کی وسیع کلیکشن پیش کی گئی ہے، جس میں ڈینم، جیکٹس، فارمل اور کیجول ملبوسات، جینز، ٹراؤزر، پینٹس اور مختلف رنگوں کی ٹی شرٹس شامل ہیں۔
کاسا میراری کے سی ای او راحت وریا چوہدری کا کہنا تھا کہ اٹلی میں برانڈ کی کامیابی کے بعد اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی فرمائش پر بارسلونا میں اسٹور کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں جدید فیشن کو مناسب قیمتوں پر متعارف کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے اور کاسا میراری کا مقصد یورپ میں پاکستان کے فیشن اور کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔
افتتاح کے بعد بڑی تعداد میں گاہکوں نے اسٹور کا رخ کیا اور مختلف ملبوسات میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خریداری بھی کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں گرینڈ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جبکہ کاسا میراری انتظامیہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والی تمام اوورسیز کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا۔
