ای سی پی کا الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کا کامیاب تجربہ

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ 

ترجمان ای سی پی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی الیکشن مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کی تجرباتی مشق کامیاب رہی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر تجرباتی مشق میں شریک ہوئے۔ ڈی ایس ایل کنیکٹیوٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کے مراحل کی مشق کی گئی۔

ترجمان ای سی پی کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور آر اوز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق ای ایم ایس کا بنیادی مقصد آر او کی سطح پر نتائج کی تدوین و ترتیب ہے، مشق کے دوران تمام آر اوز نے مکمل کامیابی کے ساتھ نتائج کی تدوین و ترتیب مکمل کی۔

ترجمان ای سی پی کا کہنا ہےہ کہ پریزائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل بھی تسلی بخش رہی، چند مقامات پر کنیکٹیوٹی کی دشواری کی وجہ سے نتائج کی ترسیل اور تدوین میں معمولی چیلنجز سامنے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے