پی ٹی آئی نے صوبے کو 1 ہزار ارب کا مقروض کردیا، کیپٹن صفدر
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے خطاب کیا اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 سال سے ن لیگ کا کوئی وزیراعلیٰ نہیں رہا۔
پشاور سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 78 پر جماعت اسلامی کے امیدوار امیر فاروق خلیل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
پشاور میں ن لیگ کے جلسے کے دوران امیر فاروق خلیل نے جماعت اسلامی چھوڑ دی اور مسلم لیگ نواز میں شامل ہوگئے۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے 10 سال حکومت کی لیکن صوبہ کھنڈر بنا ہوا ہے، بانی نے صوبے کو 1 ہزار ارب سے زائد کا مقروض بنادیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف ایسا ریلوے نظام لائیں گے کہ آپ پشاور سے افغانستان ٹرین میں جائیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نواز شریف لازم و ملزوم ہیں، صوبہ اور مرکز دونوں میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔