آصف زرداری سے متعلق بیان، احسن اقبال کو پلوشہ خان کا جواب
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ چھانگا مانگا ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی شناخت ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل میں پلوشہ خان نے کہا کہ آصف علی زرداری جمہوریت کے علمبردار اور محافظ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اگر بانی پی ٹی آئی کو اقتدار سے نہ نکالتے تو ساری ن لیگ خود ساختہ جلاوطن ہوتی۔
پی پی سینیٹر نے مزدی کہا کہ آزاد امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی میں ہی شمولیت اختیار کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری لوگوں کی عزت کرتے ہیں اور لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں۔