سلیکشن سے اقتدار میں آنے کی روایت ختم ہونی چاہیے، نثار کھوڑو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سلیکشن سے اقتدار میں آنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ آزاد امیدوار منتخب ہوئے تو پی پی ان کی حمایت لے کر وفاق میں حکومت بناسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیٹ فرینڈلی ملک نہیں ہے اس لیے ای ایم ایس سسٹم پر تحفظات ہیں۔

پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ ماضی میں آر ٹی ایس سسٹم فیل کرکے بانی پی ٹی آئی کو لایا گیا۔ اب ای ایم ایس سسٹم فیل کر کے نواز شریف کو لانے کا خدشہ ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلیکشن اور کسی کے کندھوں پر چڑھ کر اقتدار میں آنے کی روایت اب ختم ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے