پونم پانڈے کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

آل انڈیا سنیما ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے ) نے ماڈل و اداکارہ پونم پانڈے کے خلاف مقدمے کے اندارج کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے پونم پانڈے کی طرف سے موت کی جھوٹی خبر پر تنقید کی اور کہا کہ اب لوگ بھارتی فلم انڈسٹری میں کسی بھی موت کی خبر کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

اے آئی سی ڈبلیو اے نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کوئی بھی نہیں جو میڈیا میں ذاتی تشہر کےلیے بنائی جانے والی جھوٹی خبروں کو روک سکے۔

ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں ممبئی پولیس کمشنر سے ماڈل و اداکارہ کے خلاف مقدمے کے اندارج کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اداکارہ نے کینسر جیسے موذی مرض کو خود نمائی کے لیے استعمال کیا جو بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔

اے آئی سی ڈبلیو اے نے بیان میں مزید کہا کہ اداکارہ اور ماڈل کا یہ اقدام ذاتی تشہر کےلیے تھا، جس کی وجہ سے عام لوگ اب بھارتی فلم انڈسٹری میں اموات سے جڑی خبروں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پونم پانڈے نے سوشل میڈیا پر کینسر سے اپنی موت کی اطلاع دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے