شوبز انڈسٹری میں’فیورٹزم‘ بہت زیادہ ہے: فیصل قریشی

فیصل قریشی، فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں  فیورٹزم بہت زیادہ ہے۔ 

 فیصل قریشی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے شوبز انڈسٹری کی موجودہ صورتحال کے بارے میں گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں فیورٹزم بہت زیادہ ہے اور ایک بہت بڑا مسئلہ یہ ہے کہ چڑھتے سورج کی پوجا بہت کی جاتی ہے یعنی کوئی ایک نئے اداکار کو لاتے ہیں اور زبردستی اسے سُپر اسٹار بنا دیتے ہیں۔

اداکار نے مزید بتایا کہ پھر اس اداکار کو کوئی 2 سے 4 سال رگڑتے ہیں اور پھر خود ہی اس کو ایک طرف کرکے بھول جاتے ہیں کہ جیسے وہ کبھی انڈسٹری کا حصّہ ہی نہیں تھا اور پھر کسی اور کو پکڑ کر لے آتے ہیں اور اسے زبردستی سُپر اسٹار بنا دیتے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانا کافی مشکل ہے لیکن میں نے نعمان اعجاز سے بہت کچھ سیکھا ہے تو ایسے میں اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ تم بس محنت سے اپنا کام کرتے رہو اور ان سب چیزوں کی فکر مت کرو۔

فیصل قریشی نے نعمان اعجاز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود بھی اس بات پر عمل کرتے ہیں جو اُنہوں نے مجھ سے کہی اور آج دیکھیں وہ کتنے کامیاب اداکار ہیں جب وہ کھڑے ہوتے ہیں تو ان کے سامنے سب ماند پڑ جاتے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ زیادہ تر لاہور اور کینیڈا میں رہنے کے باوجود بھی سال میں کم سے کم 2 پروجیکٹس میں کام کرتے نظر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے