خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی کا جماعت اسلامی سے رابطہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے جماعت اسلامی سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئے کے پی میں آزاد اراکین کی جماعت اسلامی سے بات چیت ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللّٰہ خان ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کرنے کی تصدیق کردی۔

بحراللّٰہ خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ  پی ٹی آئی قیادت سے پہلے باضابطہ رابطےکی تصدیق کرتا ہوں، پی ٹی ائی کے بیرسٹر سیف اور میرا رابطہ ہوا ہے،

رہنما جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ  بیرسٹر سیف سے تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیلئے اب تک کے نتائج کے مطابق 81 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

جمعیت علما اسلام 7، ن لیگ 5، پیپلز پارٹی 4 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں جیتی ہیں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے