سندھ میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے دھوکا دیا، خالد سومرو
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما خالد سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے دھوکا دیا، انتخابی اتحاد کے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے مد مقابل امیدوار کھڑے کیے۔
مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف جمیعت علماء اسلام نے کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
راشد سومرو نے خطاب میں کہا کہ جے یو آئی کے مینڈيٹ کی چوری کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، عوامی مینڈیٹ کا تمسخر اڑانے والوں کی نیندیں حرام کردیں گے۔
جے یو آئی نے عام انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔