معروف بھارتی اداکارہ جیا پرادا کو مفرور قرار دے دیا گیا

فوٹو: فائل

بھارت کی خصوصی عدالت نے دو کیسز میں سابق رکن اسمبلی اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیا پرادا کو مفرور قرار دے دیا۔ 

واضح رہے کہ عدالت نے جیا پرادا کو سماعت میں عدم پیشی پر مفرور قرار دیا۔ 

جیا پرادا کے خلاف 2019 میں لوک سبھا الیکشن کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف پر مقدمات درج کیے گئے جہاں وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جیا پرادا کے 7 مرتبہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجودہ وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ 

واضح رہے کہ ماضی کی اسٹار ہیروئن جیا پرادا نے 1994 میں اداکاری کو خیرباد کہہ کر تیلگو دیسام پارٹی میں شمولیت اختیار کرکے باقاعدہ سیاست کا آغاز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے