اکشے کمار کی فلم پروموشن کے دوران بے قابو ہجوم اور پولیس میں تصادم
بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی فلم کی بھارتی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو میں پروموش ایونٹ کے موقع پر جمع ہونے والے پرستاروں اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔
اس حوالے بھارتی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد لکھنو کے گھنٹہ پر جمع ہوگئے تاکہ اپنے پسندیدہ اداکاروں اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کو دیکھ سکیں۔
واضح رہے کہ یہ دونوں اپنی آئندہ آنے والی فلم کی پروموشن کے لیے پیر کو وہاں پہنچے تھے۔
تاہم صورتحال اس وقت خراب ہوگئی جب اداکاروں کو دیکھنے کےلیے آنیوالے افراد میں بھگدڑ مچ گئی جس کے بعد بے قابو ہجوم نے ایک دوسرے پر جوتیاں اور پتھر پھینکنا شروع کر دیا۔
جس پر مقامی پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا اور صورتحال کو قابو کیا۔