عامر خان کا 10 سالہ ماسٹر پلان کیا ہے؟

بھارتی اداکار عامر خان ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنا 10 سالہ ماسٹر پلان بتا دیا۔

عامر خان نے 2022ء میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد سے بڑی اسکرین سے دوری اختیار کی ہوئی ہے۔

بھارتی اداکار آج کل اپنی آنے والی فلم ’مسنگ لیڈیز‘ کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

عامر خان اپنی پروڈیوس کردہ اس فلم کی بہت ہی جوش و خروش سے پروموشن کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اُنہوں نے اس فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران مداحوں کو بتایا کہ میں اگلے 8 سے 10 سال بطور اداکار کچھ منفرد اور زبردست قسم کے پروجیکٹس کرنا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی اپنے پروڈکشن ہاؤس کو بھی وسیع کرنا چاہتا ہوں۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ میں بطور اداکار ایک سال کے دوران صرف ایک ہی فلم میں کام کروں گا جبکہ میں اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے میں ہر سال زیادہ سے زیادہ اچھی کہانیاں پروڈیوس کرنا چاہتا ہوں اور اپنے پروڈکشن ہاؤس کو ایک ایسا پلیٹ فارم بنانا چاہتا ہوں جہاں سے نئے لوگوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے لانے کا موقع مل سکے۔

واضح رہے کہ عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی ہدایاتکاری ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے کی ہے۔ 

بھارتی اداکار نے اس فلم میں بھی نئے ٹیلنٹ کو موقع دیا ہے جسے رواں سال 1 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے