مریم نواز کو کالج سے جانتی ہوں، انہوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، عفت عمر
پاکستانی معروف ماڈل، سابقہ اداکارہ و ٹی وی میزبان عفت عمر نے کہا ہے کہ مریم نواز کو کالج کے زمانے سے جانتی ہوں، اُنہوں نے چہرے پر کبھی کوئی سرجری نہیں کروائی۔
یاد رہے کہ اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر افواہیں زیرِ گردش رہتی ہیں کہ 50 سال کی عمر میں بھی جوان نظر آنے والی خاتون سیاستدان مریم نواز نے چہرے کی پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروا رکھی ہے۔
عفت عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران مریم نواز کی خوبصورتی سے متعلق انکشافات سے صارفین کو حیران کر دیا ہے۔
عفت عمر نے انٹرویو کے دوران مریم نواز کی 50 سال کی عمر میں بھی بے مثال خوبصورتی اور جوان جِلد پر بات کی ہے۔
ٹی وی میزبان کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ مریم نواز حالیہ دور میں پاکستان کی سب سے خوبصورت سیاست دان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ، مریم نواز قدرتی طور پر اتنی خوبصورت جِلد کی مالک ہیں۔
میزبان سے مریم نواز کے پلاسٹک یا میک اپ سرجری کروانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اُنہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرجری والا چہرہ پتہ چل جاتا ہے کہ اس چہرے پر کوئی کاسمیٹک سرجری کی گئی ہے۔
عفت عمر کا کہنا تھا کہ ہاں وہ (مریم نواز) اپنا خیال رکھتی ہوں گی، ہاں وہ اچھی کریمیں لگاتی ہوں گی، ہر عورت کریمیں لگاتی ہے، مگر انہوں نے اپنے چہرے پر کوئی سرجری نہیں کروائی ہے۔
عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز شریف جینیاتی طور پر خوبصورت عورت ہیں، ان کا کالج کے زمانے میں تھوڑا وزن زیادہ تھا، اس وقت بھی مریم نواز کے چہرے سے روشنیاں نکل رہی ہوتی تھیں۔