رنویر سنگھ کو بیٹے کی خواہش ہے یا بیٹی کی؟

—فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کی خوبرو فنکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کا ایک مشترکہ پوسٹ میں اعلان کرنا ہی تھا کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔

بالی ووڈ، لالی ووڈ اور ہالی ووڈ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی معروف شخصیات اس جوڑی کو مبارکباد سمیت نیک تمناؤں کا اظہار کر رہی ہیں۔

ایسے میں رنویر سنگھ کے 2022ء میں دیے گئے ایک انٹرویو کی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں رنویر سنگھ اپنی فلم ’جیش بھائی جوردار ‘کی پروموشن کے دوران بچوں کی صنف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دے رہے ہیں۔

اداکار کا اس ویڈیو میں کہنا ہے کہ دراصل یہ میرا انتخاب نہیں ہے، جب آپ مندر بھی جاتے ہیں تو کیا آپ کو پوچھ کر پرساد دی جاتی ہے کہ لڈو چاہیے کہ پیڑا؟

رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ یہی معاملہ یہاں ہے جو مل جائے لے لینا چاہیے، یہی رول وہ اپنی نئی (شادی شدہ) اور نجی زندگی پر لاگو کرتے ہیں کہ اوپر والا جیسا چاہے گا ویسا ہی ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے