بھارتی فلم دریشم کا ہالی ووڈ میں انگلش ری میک بنے گا
بھارت میں مختلف زبانوں میں بننے والی ری میک فلم دریشم جس میں موہن لال، کمل ہاسن، وینکاٹیش اور اجے دیوگن نے مرکزی کردار ادا کیے، جبکہ اس فلم کو چینی زبان میں بھی بنایا جاچکا ہے۔
اب ملیالم فلموں کے معروف ہدایتکار جیتو جوزف کی اس فلم کا انگلش ری میک ہالی ووڈ میں بنانے کی تیاریاں جاری ہیں۔
پہلی بار 2013 میں ملیالم زبان میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ملیالم اور ہندی فلموں کے مشہور اداکار موہن لال نے ادا کیا جبکہ انکے ساتھ مینا، انسیبا حسن اور ایستھر انیل شامل تھے۔
بھارت میں فلم کو غیر معمولی پذیرائی ملنے کے بعد یہ چینی زبان میں بنی۔ جبکہ گزشتہ برس کینز فلم فیسٹول 2023 میں پروڈیوسر کمار مانگٹ پھاٹک اور ابیھشیک پھاٹک نے اس تھرلر فرنچائز کا کورین ری میک بنانے کا اعلان کیا تھا۔
بھارت میں فلمی تجارت کے تجزیہ کار رمیش بالا کے مطابق اب یہ ایک نیا سنگ میل عبور کرنے کو ہے جب پنوراما اسٹوڈیوز نے گلف اسٹریم پکچرز اور JOAT فلمز کے اشتراک عمل سے کسی بھی بھارتی فلم کا ہالی ووڈ میں ری میک تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔