پریتی زنٹا کی شادی کو 8 سال مکمل، شوہر کیلئے خصوصی پیغام
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ اور ڈمپل گرل پریتی زنٹا کی شوہر، جین گڈ اینف کے ساتھ شادی کو آٹھ سال مکمل ہو گئے ہیں۔
پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کو 8 سال مکمل ہونے کی خوش میں ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اُنہیں اپنے شوہر جین پر محبت نچھاور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے 29 فروری 2016ء کو اپنے بوائے فرینڈ جین گڈ اینف سے شادی کی تھی۔
پریتی زنٹا نے انسٹاگرام پوسٹ پر شوہر کے ہمراہ 4 تصویریں شیئر کی ہیں۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں پریتی نے لکھا ہے کہ ’میرے ہمسفر کو سالگرہ مبارک ہو، میں آپ کے بارے میں کیا کہہ سکتی ہوں، آپ تمام وجوہات اور تمام موسموں کے لیے میری محبت ہیں، بہترین شوہر اور باپ ہونے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔‘
پریتی نے پوسٹ کے آخر میں مزید لکھا ہے کہ ’آپ کے لیے میرے پیار کی کوئی حد نہیں ہے۔‘
یاد رہے کہ پریتی زنٹا اداکاری چھوڑنے کے بعد اپنی فیملی اور کاروبار میں مصروف ہیں، پریتی اور گُڈ اینف جڑواں بچوں جئے اور جیا کے والدین بھی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق پریتی زنٹا انڈسٹری میں واپسی کے لیے ایک بار پھر تیار ہیں۔
وہ فلم ’لاہور اِن 1947ء‘ میں سنی دیول کے ساتھ نظر آئیں گی، فلم ’لاہور اِن 1947‘ کی شوٹنگ 12 فروری کو شروع ہوئی تھی۔