برطانیہ، مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں تین سو فیصد سے زیادہ اضافہ،صادق خان کو بھی نشانہ بنایا گیا
لندن(اظہرجاوید)برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں تین سو فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے لندن میئر صادق خان کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ان واقعات میں اضافہ کی بڑی وجہ فلسطین میں اسرائیل مظالم کو بھی قرار دیا جارہا ہے
فلسطین اسرائیل تنازعہ نے برطانیہ کے مسلمانوں کی روزمرہ کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا ہے گذشتہ سال سات اکتوبر کو شروع ہونیوالے واقعات کے بعد اب تک مسلمانوں کے خلاف نفرت کے واقعات میں تین سو پینسٹھ فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے لندن کے میئر صادق خان کے خلاف بھی نفرت انگیز مہم چلائی جارہی ہے ان کا کہنا ہے کہ مسلمان اور پاکستانی ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف برطانیہ کے مختلف شہروں میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے احتجاجی مظاہروں میں مسلمانوں کے علاوہ مختلف مذاہب اور قومیتوں کے افراد بھی شریک ہورہے ہیں ان مظاہروں کے بعد بھی مسلمانوں کے خلاف واقعات میں اضافہ ہوا ہے برطانوی مسلمانوں نے اس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتی ہے
برطانوی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ مخصوص علاقوں میں وہ رات کے وقت باہر نکلنے سے بھی خوفزدہ ہے ایک رپورٹ کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز دو ہزار سے زائد واقعات ہوچکے ہیں