کیفی خلیل کو ’کہانی سنو‘ کے علاوہ دوسرے گانوں پر بھی توجہ دینی چاہئے: نعیم عباس روفی

— فائل فوٹو

پاکستان کے معروف گلوکار نعیم عباس روفی کا کہنا ہے کہ کیفی خلیل کو کنسرٹ کے دوران ’کہانی سنو‘ کے علاوہ بھی دوسرے گانے گانے چاہئیں۔

گزشتہ دنوں گلوکار نے یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر گفتگو کی۔

دوران گفتگو نادر علی نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ ایک سینئر گلوکار ہیں سب کے استاد جیسے ہیں تو آپ نئے گلوکار کیفی خلیل کو کیا اہم مشورہ دینا چاہیں گے؟

نادر علی کے سوال پر نعیم عباس روفی نے بتایا کہ کیفی خیلی سے میری ملاقات ہوئی ہے، وہ ایک شاندار فنکار ہے، ان کے والد ایک موسیقی کے آلات ٹھیک کیا کرتے تھے، یقیناً اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت عزت اور شہرت سے نوازا ہے لیکن اب میرا ان کے لیے ایک ہی مشورہ ہے انہیں مزید نئے گانوں پر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کیفی کا ایک گانا بہت ہٹ ہوا اور اب وہ ہر کانسرٹ میں اسی ایک گانے کو دہراتا ہے، مطلب وہ ایک گھنٹے کے شو میں چار سے پانچ مرتبہ ’کہانی سنو‘ ہی گاتا رہتا ہے جو زیادہ سے زیادہ آدھے گھنٹے گا پاتا ہے جبکہ اس کو چاہیئے کہ نئے گانوں پر کام کرے تاکہ کنسرٹ میں مختلف گانے گا کر شائقین کی دلچسپی کو برقرا رکھے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک گانے سے وہ ایک گھنٹے کا کنسرٹ کر نہیں پائے گا، یہ مشورہ اس لیے دے رہا ہوں کہ مستقبل میں مار نہ کھائے بلکہ لوگ ہر دفعہ ایک نئے گانے کو سن کر اس کی تعریف کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے